کوچ کر جاؤ اس شہر سے شام سے پہلے پہلے
یہاں قافلے لٹ جاتے ہیں شام سے پہلے پہلے
روز لٹتی ہے عزت غریب کی
پر انصاف بک جاتا ہے عدالت سے پہلے پہلے
ساری رات غلبہ رہتا ہے لٹیروں کا
پر ثبوت مٹ جاتے ہیں سحر سے پہلے پہلے
خون بیچنے بھی نکلے اگر کوئ بازار میں
تو خون بھی لٹ جاتا ہے بکنے سے پہلے پہلے
یہاں سب لگاتے ہیں نعرے آزادی کے
پر دیوان جھک جاتے ہیں دام لگنے سے پہلے پہلے
سلیم تم چپ ہی رہو تو بہتر ہے
یہاں سولی چڑھ جاتے ہیں بغاوت سے پہلے پہلے
No comments:
Post a Comment